شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو برائے کار لایا جائے گا‘ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اوستہ محمد

جمعہ 19 اپریل 2019 19:21

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) اوستہ محمد بلوچستان کا گرین بیلٹ اور صنعتی شہر کا اعزاز رکھتا ہے۔شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو برائے کار لایا جائے گا۔ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل سے عوام مستفید ہونگے۔میونسپل کمیٹی عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد سدایو نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد شہر کی خوبصورتی بہال کرنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

حکومت بلوچستان اور صوبائی وزیر بلدیات و بلدیات کے اعلیٰ حکام بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ اوستہ محمد شہر میں صفائی کے نظام کو مذید بہتر کرنے کیلئے ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کا عملہ تعینات کر کے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بشیر سدایو نے مذید کہا کہ تاجر برادری و شہری میونسپل کمیٹی کے صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں اور اپنا کوڑا کرکٹ مخصوص جگہ پر رکھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے صفائی مہم کے ساتھ ساتھ شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔میونسپل کمیٹی آفیس اور شہر کے مین شہراہوں پر درخت لگائے گئے ہیں۔بقول ان کے شہر میں مچھر مار اسپرے اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد شہر کی آبادی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔میونسپل کمیٹی اپنی محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔بلوچستان حکومت اوستہ محمد شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر جلد میونسپل کمیٹی کو اپ گریڈ کر کے جلد میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے گی۔جس سے شہریوں کے مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہو گا۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں