ناجائز تجاوزات کی آڑ میں تاجر برادری کو اذیت دینے سے اجتناب کیا جائے ‘ آل بلوچستان ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن اوستہ محمد

جمعہ 19 اپریل 2019 19:21

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) اوستہ محمد آل بلوچستان ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر و انجمن تاجران کے سینئر رہنما محمد حنیف بلوچ ،سینئر نائب صدر حاجی عبدالعزیز بوہڑ ،جنرل سیکریٹری شکیل احمد اوستو ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی محمد صدیق میمن اور نائب صدر جانی عمرانی نے اپنا ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اوستہ محمد پاکستان کا گرم ترین شہر ہے۔

جہاں پر بجلی اور گیس کی سہولیات ناپید ہو چکی ہے۔اسلام آباد اور کوئٹہ میں رہنے والے حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ناجائز تجاوزات کی آڑ میں تاجر برادری کو اذیت دینے سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی سے بچائو کیلئے دکانداروں نے اپنی دکان کے باہر شیڈز تعمیر کیئے ہیں۔تاکہ گرمی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

لیکن بد قسمتی سے ناجائز تجاوزات کے نام پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد کو اعلیٰ حکام کی جانب سے دبائو دیا جا رہا ہے کہ فوری طور پر دکانوں کے شیڈز کو ہٹایا جائیں۔

جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائی کرتے ہوئے اوستہ محمد شہر کے متعدد دکانوں کے شیڈز کو توڑ پھوڑ کر کے گرا دیئے۔ جس سے دکانداروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات برداشت کرنے پڑے۔انہوں نے چیف جسٹس پاکستان و چیف جسٹس بلوچستان و چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت منتخب عوامی نمائندوں سے اپیل کی کہ سیلاب ذدہ علاقوں کے تاجروں پر رحم کرتے ہوئے دکانوں کے شیڈز گرانے کے احکامات واپس لیئے جائیںتاکہ سخت گرم موسم اور مہنگائی کے دور میں تاجر برادری اپنے کمبے کی کفالت کیلئے بہتر ماحول میں روزگار کر سکیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ جناح روڈ و علی آباد روڈ پر اکثر دکانیں میونسپل کمیٹی کی ملکیت ہے۔دکانداروں نے لیز پر حاصل کرکے اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔حکومتی رٹ چھوٹے کاروباری لوگوں پر استعمال کرنے کے بجائے سرکاری املاک ریلوے ،ایریگیشن ،محکمہ تعلیم ،محکمہ زراعت اور محکمہ صحت کے املاک کو قبضہ مافیہ سے و گزار کیا جائے اور ان کے خلاف سخت قانو نی کاروائی کیا جائے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں