جعفرآباد میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،10 افراد زخمی ،دو کی حالت تشویشناک

منگل 23 اپریل 2019 18:11

جعفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) جعفرآباد میںریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے، دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کے رو زجعفرآباد صحبت پور چوک پرموٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10افرادزخمی ہوگئے ،پولیس اور سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فور ی طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے زخمی ہونے والوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں