جعفرآباد،ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،12افراد زخمی

منگل 23 اپریل 2019 18:46

جعفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) جعفرآباد میںریموٹ کنٹرول بم دھماکہ 12 افراد زخمی جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس کے مطابق منگل کے روزجعفرآباد صحبت پور چوک پرموٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میںمختیار علی ، غلا م رسول ، مرزا خان ، خان محمد ،جانب خان ، نیاز ، ارشاد علی ، ممتاز علی ، وکی کمار ، عبد القادر ، شہزادہ ، صدام زخمی ہوگئے ،پولیس اور سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فور ی طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے زخمی ہونے والوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں