اوستہ محمد، سٹی تھانہ کے حدود میں گزشتہ دنوں آٹوز پر بیٹھے نوجوان محمد انور سلاچی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

پیر 13 مئی 2019 22:22

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2019ء) سٹی تھانہ کے حدود میں گزشتہ دنوں آٹوز پر بیٹھے نوجوان محمد انور سلاچی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ، ورثاء نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں پولیس کو چاہئے کہ وہ قتل کی وجہ اور قاتل کو ظاہر کرے، یہ قتل معمہ بن گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر ٹرانسپورٹ کے آٹوز پر ان کے منشی محمد انور سلاچی کا قتل ایک معمہ بن گیا ہے پولیس کے لئے ان کے ورثاء کی جانب سے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے نا م پرکٹوایا ہے اب پولیس کو چاہئے کہ اپنے صلا حتوں کو بروکار لاتے ہوئے اس قتل کو اور قاتلوں کو ظاہر کے اصل حقا ئق کو سا منے لا ئے لیکن تاحال قاتل بھی ظاہر نہیں اور قتل کی وجہ کا بھی پتہ نہیں چلا کہ نوجوان کو کیوں قتل کر دیا گیا۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں