اوستہ محمد،پرانی دشمنی پر دو افراد قتل، حملہ آور فرار ہونے میں کا میاب

بدھ 22 مئی 2019 23:27

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) لیویز تھانہ جھل مگسی کے حدود میں پرانی دشمنی پر دو افراد قتل حملہ آور فرار ہونے میں کا میاب ، مقتول سیف آباد سے اپنے گوٹھ تنیہ جا رہے تھے ، لیو یز نے ملزم کی تلاش شروع، تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ جھل مگسی کے حدود میں گزشتہ روز گوٹھ تنیہ کے رہایشی علی مراد تنیہ اپنے ساتھی خالد حسین مگسی کے ہمراہ سیف آباد سے اپنے گوٹھ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے دشمن طاق میں بیٹھے تھے جوں ہی علی مراد تنیہ ان کے قریب سے گز رے تو ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں علی مراد تنیہ اور ان کا ساتھی خالد حسین مگسی موقع جاں بحق ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی لیویز پولیس اور ان کے ورثاء موقع پر پہنچ کر مقتولین کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا نعش جوں ہی گھر پہنچے تو کہرام مچ گیا ، مقتولین کے ورثاء کے مطابق ان کی تنیہ برادری سے دیرانہ دشمنی چلی آرہی ہے حملہ آور معبینہ طور پر مولا بخش اور صوبدار تنیہ اور ان کے ساتھی ہیں ، ملزمان تا حال گرفتار نہیں ہوئے لیویز فورس ملزمان کی کرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں