اوستا محمد،عید الفطر کے مناسبت سے سخت سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، ڈی آی جی

پیر 3 جون 2019 17:25

اوستا محمد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) ڈی آی جی پولیس نصیرآباد شہباب عظیم لہڑی نے کہا کہ عید الفطر کے مناسبت سے سخت سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ، شاپنگ سینٹرز و دیگر عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی کاروائی کی سخت ہدایات جاری۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داریوں میں ہے۔

ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے مناسبت سے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو سیکورٹی کے سخت انتظامات کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

شاپنگ سینٹرز، عیدگاہوں و مساجد میں سیکورٹی کے انتہائی سخت سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی میں اضافہ کرکے سخت چیکنگ جا رہی ہے۔ سرکاری عمارتوں اور دیگر اہم مقامات پر بھی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔حساس عوامی مقامات پر اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل ٹیم سے سرچنگ اور سوئپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس پیز تمام ملازمین کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں اور انھیں ہدایات دیں کہ جہاں عوام کی جان و مال کی حفاظت اہم ہے وہی پر پولیس ملازمین کو اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے جرائم پیشہ افرا کے خلاف آئی بی اوکے تحت کاروائی کریں اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

شہری اور دیہی علاقوں میں پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ عید کے موقع پر ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش نہ آ سکے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں