شہری اتحاد کی سپریم کونسل کا اجلاس فراہمی آب کا منصوبہ کی عدم تکمیل ،شہریوں کو پانی کی عدم فراہمی

،سیوریج اورسڑکوں کی خستہ حالی ،پولیس کی زیادتیوں پر تشویش کا اظہار Xمسائل کے حل کے لئے 5اکتوبر سے تحریک کا اعلان

پیر 30 ستمبر 2019 22:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2019ء) شہری اتحاد کی سپریم کونسل کا اجلاس فراہمی آب کا منصوبہ مکمل نہ ہونے،شہریوں کو پانی کی عدم فراہمی ،سیوریج اورسڑکوں کی خستہ حالی ،پولیس کی زیادتیوں پر تشویش کا اظہار ،مسائل کے حل کے لئے 5اکتوبر سے تحریک کا اعلان تفصیلات کے مطابق شہری اتحاد کی سپریم کونسل کا اجلاس صدر اکرم ابڑو کی صدارت میں انکی رہائش گاہ پر ہواجس میں جے یوآئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،چیمبر آف کامرس کے احمد علی بروہی،پی پی شہید بھٹو کے ندیم قریشی،مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی رہنما علامہ مقصود ڈومکی،ہندوپنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی سٹی فورم کے گل حسن ٹالانی ،عبدالحئی سومرو،صرافہ یونین کے حاجی یوسف میمن ،نصر اللہ ڈومکی ،حماد اللہ انصاری،برونر بی نیوٹن،سید رمضان شاہ،سنتوش کمار،گلشیر ابڑو،نثار ویسر،اسرار کھوسو،وارڈ ممبر شلو رام ،سید شبیر شاہ،اور دیگر نے شرکت کی شہری اتحاد کے صدر اکرم ابڑو نے کہا کہ جیکب آباد کے شہریوں کو آلودہ پانی فراہ م کیا جا رہا ہے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ جو دو ارب کا تھا اور 2017میں مکمل ہونا تھا تا حال نامکمل ہے اس منصوبے کی لاگت اب تین ارب تک جا پہنچی ہے جیکب آباد میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیںٹراما سینٹر کھولنے کی ضرورت ہے جبکہ شہر کا سیوریج سسٹم تباہ صفائی کی ابتر حالت اور سڑکیں تباہ ہیںمسائل کے حل کے لئے پانچ اکتوبرکو احتجاجی تحریک شروع کی جا رہی ہے شہید اللہ بخش پارک سے احتجاجی جلو س نکالا جائے گا،ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ جیکب آباد شہر میں مسائل کے انبار لگ گئے ہیں کوئی والی وارث نہیںعوام سخت عذاب میں مبتلا ہیں،کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید ہے جمس میں تاحال ایمرجنسی وارڈ شروع نہیں کیا جا سکا ہے پویس تلاشی کے بہانے شہر آنے والوں کو بلاجواز تنگ کررہی ہے جس سے شہر کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے لوگوں کو بلاجواز گرفتار کرکے پولیس رشوت لیکر آزاد کررہی ہے کوئی سننے والا نہیں،سول ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے مسائل حل کئے جائیں ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں