اوستہ محمد۔ ریونیو ریکارڈ میں جعلسازی کیس کے ملزمان سزائیں سنا دی گئیں

منگل 8 اکتوبر 2019 18:33

اوستہ محمد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) ریونیو ریکارڈ میں جعلسازی کیس کے ملزمان سزائیں سنا دی گئیں جوڈیشل مجسٹریٹ اوستہ محمد کی عدالت نے نبی بخش رند کی مدعیت میں محمد ابراہیم پلال تحصیلدار اوستہ محمد آچر پٹواری اور دیدار لاشاری ٹیچر کو ریونیو ریکارڈ میں جعلسازی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر تین تین سال سزا اور تیس تیس ہزار روپے جرمانہ کا فیصلہ سنایا جبکہ دیدار لاشاری کو تین سال سزا اورپچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور بروکر نظام الدین سومرو کو بری کردیاجس کیبعد کمرہ عدالت سے تینوں مجرمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں