دنیا کی کوئی طاقت کشمیریو ں کو ہم سے جدا نہیں کر سکتی ،کشمیری عوام پر ظلم کی انتہا ہو چکی ،دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ، میر منیر احمد مینگل

ْ

منگل 8 اکتوبر 2019 23:07

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری و بی این پی (مینگل)جعفرآباد کے سینئر رہنما میر منیر احمد مینگل نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریو ں کو ہم سے جدا نہیں کر سکتی۔کشمیری عوام پر ظلم کی انتہا ہو چکی ہے۔دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار میر منیر احمد مینگل نے پریس کلب اوستہ محمد کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔بھارتی سرکار ہماری شرافت کو ہرگز کمزوری نہ سمجھیں۔پاک بھارت جنگ چھڑ گئی تو اس کے نتائج خطرناک ثابت ہو نگے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے علمبردار فوری حرکت میں آجائیں کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی قوت رکھتے ہیں اگر جنگ ہوئی تو کوئی بھی محفوظ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایٹمی بم عید اور شب بارات کی خوشیو ں کیلئے ہرگز نہیں رکھے۔یہ مودی سرکار کو سبق سکھانے کیلئے استعمال کیئے جائیں گے۔میر منیر احمد مینگل نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔مودی سرکار انتہا پسندی کو فی الفور ترک کر دے اور کشمیری عوام کی آزادی تسلیم کریں۔انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد سمیت تمام محب وطن پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کشمیری عوام کے حقوق کیلئے یکجا ہیں۔

مودی سرکار اپنی وزارت کو تقویت دینے کیلئے انتہا پسندی کو فروغ دے کر کشمیری عوام کی نسل کشی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کی انتہا کر رہا ہے لیکن بین الاقوامی دنیا سمیت اقوام متحدہ کی خاموشی امت مسلمان کیلئے المیہ سے کم نہیں۔انہوں نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سے لڑنا دور کی بات ہے سب سے پہلے پاکستان کے فرزندوں کے ساتھ مقابلہ کر کے دیکھ لیں۔انشاء اللہ بھارت میں گھس کر بھارتی سرکار اور بھارتی انتہا پسندوں کو نانی یاد دلائیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ مسلمان شہادت سے ہرگز نہیں ڈرتے ۔جام شہادت نوش کرنے کیلئے ہر لمحہ سر پر کفن باندھ کر بیٹھیں ہیں۔ ہم ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں