اوستہ محمد: میونسپل کمیٹی میں پڑے پیمانے پر خورد برد

ملازمین کو تاحال تنخواہیں اور رٹائرمنٹ کی پیمنٹ نہ ہوئی ملازمین پریشان ، مسجد کا کام اور میونسپل کمیٹی کا کام ایس دی او نے کسی کے نام پر اٹھا یا لیکن کام خود کرواتا ہے، کوئی پوچھنے ولا نہیں ، تحقیقات کرانے کا مطالبہ

بدھ 9 اکتوبر 2019 21:46

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) میونسپل کمیٹی میں پڑے پیمانے پر خورد برد ، ملازمین کو تاحال تنخواہیں اور رٹائرمنٹ کی پیمنٹ نہ ہوئی ملازمین پریشان ، مسجد کا کام اور میونسپل کمیٹی کا کام ایس دی او نے کسی کے نام پر اٹھا یا لیکن کام خود کرواتا ہے، کوئی پوچھنے ولا نہیں ، تحقیقات کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کو چیف آفیسر اور ایس ڈی او مال غنیمت سمجھ کر لٹا رہے ہیں صفائی کا نظام تو درھم برھم ہے اب تو سرکاری کام ایس ڈی اوخود کر رہا ہے مسجد شریف اور میونسپل کمیٹی کے ٹینڈر میں کام کسی اور ٹھیکیدار کے نام پر ہے لیکن کام ایس ڈی او خود کروا رہا ہے مسجد شریف میں پرانے اینٹیں جو میونسپل کمیٹی سے نکالیں گئیں ہیں وہ لگا رہے ہیں کام مکمل نہیں ہوئے لیکن پیسے نکالے جا رہے ہیں ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن کے لئے کوئی پیسہ نہیں لیکن خورد برد کی جا رہی ہے عوامی حلقوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا کہ اوستہ شہر میونسپل کمیٹی کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے، جبکہ چیف آفیسر آفیس کی بجائے اپنے ہاوس میں بیٹھ کر دفتری کام کرتا ہے تاکہ کوئی عام آدمی ان سے نہ ملے محکمہ کے ارباب اختیار اس طرف توجہ دے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں