اوستہ محمد ،جمعیت علماء اسلام کا سب سے بڑا قافلہ بلو چستان سے جائے گا ،مولانا عبداللہ جتک

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:06

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کا سب سے بڑا قافلہ بلو چستان سے جائے گا ،گرفتاریوں سے نہ پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے ، تین کیدیگری میں تیاری کی ہے، ہر صورت میں آزادی مارچ ہوگا، ہمارا 9لاکھ ممبر سازی ہے ماہانہ10روپے چند ا ہوتا ہے، ہمیں کسی اور کی فنڈنگ کی ضرورت نہیں، ملک کی بھلائی کے لئے کر رہے ہیں اللہ پاک ملک پر رحم فرمائے ان حکمران سے چھٹکارا دلوائے ان خیالات کا اظہار جمعت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر و مرکزی مجلس شعورا کے ممبر مولانا عبداللہ جتک نے (آن لائن) کوئٹہ سے تیلی فونک کے ذریعے باتیں کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر کے دورے ہو رہے ہیں اب کوئٹہ میں ہوں قلات کی تیاری ہے ، بلوچستان کے ہر ضلع کا دورہ کیا ہے اور اب بھی جاری ہے انشاء اللہ سب سے زیادہ قافلہ بلوچستان سے جائے گا ، ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالخالق جتک نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے نہ پہلے ڈرے ہیں نہ اب ڈریں گے ہم نے تین کیٹیگری میں تیا ری کیا ہے، ایک گرفتار ہوئے تو دوسر جتھہ جائے گا اگر وہ گرفتار ہوا تو تیسرا جتھہ اسلام آباد جائے گا اگر سب گرفتار ہوئے تو یہ بھی بڑی کامیابی ہوگی حکومت کے پاس اتنے جیل میں کمرے بھی نہیں ہوں گے جتنے ہمارے جماعت کے کارکن ہوں گے ان کو کہاں رکھیں گے انہوں نے کہا کہ قائد جمعت مولانا فضل ا لرحمن ملک کے عوام کی بھلائی کے لئے کر رہا ہے سیکٹڈڈ وزیر اعظم نے اب تک کیا کیا ہے، فنڈنگ کے سوال کے جواب پر مولانا عبداللہ جتک نے کہا کہ ہماری بلوچستان میں 9لاکھ ممبر شپ ہے ہم ماہانہ 10روپے ممبر سے لیتے ہیں تو حساب کریں کہ ہر ماہ کتنی رقم بنتی ہے ہمیں کسی اور کے فنڈز کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہر حال میں اس آزادی مارچ کو کامیاب کر کے واپس لوٹیں گے جو بھی موجودہ حکومت نے حرکت کی تو ذمہ داری بھی ان کی ہوگی، انہوں نے کہا کہ میڈیا اپنا حق اور سچ کے کردار کو جاری رکھے ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں