سبزی منڈی کو جلد مارکیٹ کمیٹی میں شفٹ کر دیا جائے گا، شہریوں کو ریلیف فراہم ہوگا،محمد ارشد حسین جمالی

حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف آئینی ہاتھوں سے نپٹیں گے اور ان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد

منگل 15 اکتوبر 2019 23:26

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) اوستہ محمد کی عوام کو منافع خور آڑھتیوں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔عوام کو سبزی و فروٹ سستے داموں فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔سبزی منڈی کو جلد مارکیٹ کمیٹی میں شفٹ کر دیا جائے گا۔مارکیٹ کمیٹی کی فعالیت سے اوستہ محمد کے شہریوں کو ریلیف فراہم ہوگا۔

ریڑھی بان و دکاندارسبزی منڈی میں سبزی و فروٹ واک ہونے کے بعد خریدیں ۔جس سے منافع خور آڑھتیوں کو بری شکست ہو گی اور شہریوں کو سستے داموں سبزی و فروٹ کی فراہمی ممکن ہو گی۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد ارشد حسین جمالی، تحصیلدار اوستہ محمد ابراہیم پلال،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد نصراللہ زہری نے سبزی منڈی کا دورے کے موقع پر ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی کا دورے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اوستہ محمد کے شہریوں کو چند منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہر گز نہیں چھوڑیں گے۔سبزی منڈی میں گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔آج کے سبزی و فروٹ کا واک کی نگرانی میں اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کو مارکیٹ کمیٹی میں شفٹ کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔جلد سبزی منڈی کو مارکیٹ کمیٹی میں شفٹ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریڑھی بان اور دکاندار سبزی منڈی میں واک کے بغیر سبزی نہ خریدیں ۔واک ہونے کے بعد خریدا کریں ۔جس سے منافع خور آڑھتیوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی نصراللہ زہری نے مذید کہا کہ اوستہ محمد مارکیٹ کمیٹی کروڑوں روپوں کی لاگت سے جدید طرز پر تعمیر کی گئی ہے۔جس میں تمام تر سہولیات کو ممکن بنایا گیا ہے۔جس میں پانی ،بجلی اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔

انشاء اللہ جلد شفٹنگ کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی فعال ہونے سے گراں فروش تاجروں کو بری طرح شکست ہو گی اور شہریو ں کو سستے داموں اشیاء خوردونوش سمیت سبزی و فروٹ اور زرعی اجناس کی فراہمی ممکن ہو گی۔ایک سوال پر اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد نے کہا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف آئینی ہاتھوں سے نپٹیں گے اور ان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ہرگز کسی کو گراں فروشی کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلد سبزی منڈی کو مارکیٹ کمیٹی میں شفٹ کر کے مارکیٹ کمیٹی کو فعال کر دیا جائے گا ۔جس سے اوستہ محمد کی عوام کو ریلیف میسر ہوگا۔دورے کے موقع پراسسٹنٹ کمشنر ، تحصیلدار اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد نے سبزی کاواک اپنی نگرانی میں کرایااور سبزی و فروٹ کے ریٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا ۔اس موقع پر اوستہ محمد مارکیٹ کمیٹی اور پولیس کا عملہ بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں