اوستہ محمد : سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص قتل خاتون زخمی ، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:00

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) سٹی تھانہ کے حدود علی آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص قتل خاتون زخمی ، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار، تفصیلات کے مطابق علی آباد میں ملزم عطاء محمد جمالی نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے ہمت علی لیغاری کو موقع پر قتل کیا جبکہ اپنی بیوی مسماة (ن) کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا اطلاع ملتے ہیں ایس ایچ او یاسین جمالی موقع پر پہنچ کر ملزم عطاء محمد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا اور مقتول اور زخمی خاتون کو اسپتال لے گئے خاتون کو طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کر دیا جبکہ نعش کی پوسٹ ما رٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں