چہلم کے سلسلہ میں ایس ایس پی کا اوستہ محمد کا دورہ

جن جن راستوں سے، جلوس جائے گا ان کا جائزہ سخت حفاظتی انتظام کئے جائیں گے، تمام راستوں کو سیل کئے جائیں گے، پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی سے بھی مدد لیا جائے گا ، ایس ایس پی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:47

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) چہلم کے سلسلہ میں ایس ایس پی کا اوستہ محمد کا دورہ جن جن راستوں سے، جلوس جائے گا ان کا جائزہ سخت حفاظتی انتظام کئے جائیں گے، تمام راستوں کو سیل کئے جائیں گے، پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی سے بھی مدد لیا جائے گا ، ایس ایس پی تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی چہلم کے سلسلہ میں ایس ایس پی جعفرآبا د سید علی آصف شاہ نے آج اوستہ محمد کے چہلم کے روٹ کا معائینہ کیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ سخت حفاظتی انتظامات کریں داخلی خارجی راستوں کو سیل کیا جائے گا اور جلوس میں شامل ہونے والوں کی جامع تلا شی لی جائے گی اور تمام رضا کاروں کو خصوصی کارڈ دئے جائیں گے، پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی سے بھی مدد لی جائے گی اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اکبر مگسی ڈی ایس پی اوستہ محمد اکرم گشکوری، ایس ایچ او یاسین جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے ایس ایس پی نے ہدایت کی کہ کسی کسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام سے بھی اپیل کیا گیا کہ وہ بھی پولیس سے تعاون کریں

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں