چہلم کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں،آغا شیر زمان

صفائی ستھرائی کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے ماتمی جلوسو ں کے راستوںکو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:20

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) چہلم حضر ت امام حسین ؓکے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر آفیس اوستہ محمد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد آغا شیر زمان ،میر فاروق خان جمالی،میر عامر خان جمالی ،اسسٹنٹ کمشنر ارشد جمالی،چیف آفیسر بشیر احمد سداھیو ،ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد اکرم گشکوری،تحصیلدار ابراہیم پلال،شیعہ علماء کونسل کے میر ممتاز عمرانی ،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی نصراللہ زہری،ایس ایچ او یاسین جمالی و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی جعفرآباد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔صفائی ستھرائی کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے۔ماتمی جلوسو ں کے راستوںکو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے لیئے پولیس ایف سی کے جوان تعینات کیئے جائیں گے۔اوستہ محمد شہر میں ترقیاتی کاموں کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جائے ۔

ناقص کام کرنے والے ٹھیکیدارو ں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ اوستہ محمد مارکیٹ کمیٹی کا اہم مسئلہ ہے۔جس کو ہنگامی بنیادوں پر حل کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔اوستہ محمد شہر میں ایم پی اے فنڈز سے مختلف محلوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔اوستہ محمد شہر کیلئے مذید فنڈز کی ضرورت ہے۔جس پر ڈی سی جعفرآباد نے کہا کہ بہت جلد ایک کروڑ کے مذید فنڈز آ رہے ہیں جو کہ اوستہ محمد سمیت پورے ضلع میں خرچ کیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کی شفٹنگ کرنے کیلئے آڑھتیوں کو 15دن کی مہلت دی گئی ہے۔اگر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات نہ مانے تو ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔چیف آفیسر بشیر سداھیو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر میں سولر لائٹیں اور مختلف گلیوں میں ٹف ٹائل بنانے کا کام جاری ہے شاہی بازار اور دیگر علاقوں میں ٹف ٹائل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ارشد جمالی نے کہا کہ چہلم کے جلوس کے تمام انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیںاور رات کا جلوس کے تمام راستوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ دریں اثناء ڈی سی جعفرآباد نے اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد اور سٹی پولیس اوستہ محمد کے امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں