وزیراعلیٰ و چیف سیکریٹری بلوچستان شہید صحافیوں کے ورثاء کو فی الفور معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، محمد حنیف مینگل

وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے صحافی شدید مشکلات و ذہنی کوفت کا سامنا کر رہے ہیں،صدر پریس کلب اوستہ محمد

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:11

اوستہ محمد (این این آئیوفاقی و صوبائی حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے صحافی شدید مشکلات و ذہنی کوفت کا سامنا کر رہے ہیں۔پانچ سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود شہید صحافی محمد افضل خواجہ کے ورثاء کو معاوضے کی رقم ادا نہ ہو سکی ورثاء کوئٹہ سیکریٹریٹ کے چکر کاٹ کاٹ کر مایوس ہو کر بیٹھ گئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال و چیف سیکریٹری بلوچستان شہید صحافی محمد افضل خواجہ سمیت بلوچستان کے شہید صحافیوں کے ورثاء کو فی الفور معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار پریس کلب اوستہ محمد کے صدر محمد حنیف مینگل،سینئر نائب صدر ریاض عمرانی،نائب صدر حارث خواجہ،جنرل سیکریٹری ریاض لانگاہ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالفتاح رند،انفارمیشن سیکریٹری خادم حسین ،فنانس سیکریٹری علی حسن ڈومکی،آفیس سیکریٹری لونگ خان جمالی،سینئر صحافی علی مردان جمالی،عبدالستار ترین ،خرم خواجہ،ذوالفقار کھوسہ،عبداللہ مگسی،خاوند بخش برڑو،رفیق پندرانی،گل محمد و دیگر صحافیوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنہ پڑتا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں صرف اورصرف کوئٹہ پریس کلب کے صحافیوں کو صحافی سمجھتے ہیں اور کوئٹہ پریس کلب کو مراعت سے نوازا جاتا ہے جبکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے صحافیوں کو نظر انداز کر کے ان کے مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد پریس کلب کے سینئر صحافی شہید محمد افضل خواجہ اور ان کے ڈرائیور محمد اکبر دایو جیکب آباد سے اوستہ محمد آ رہے تھے۔جن کو کیٹل فارم پولیس تھانہ کی حدود مین روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا ۔صوبائی حکومت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز،ایم پی ایز و ایم این ایز نے شہدا کے ورثاء کو معاوضہ و نوکری دینے کا اعلان کیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنہ پڑتا ہے کہ پانچ سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ورثاء کو معاوضے کی رقم نہ مل سکی اور نہ ہی نوکری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ شہید افضل خواجہ سمیت درجنوں شہدائوں کے ورثاء معاوضے کی رقم حاصل کرنے کیلئے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے امیدیں وابستہ رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی پہلی فرست میںاوستہ محمد کے شہید صحافی محمد افضل خواجہ سمیت بلوچستان کے شہید صحافیو ں کو معاوضہ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں گے اور ضلعی و تحصیل سطح پر پریس کلبوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کریں گے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں