چورگورنمنٹ کا چوروں کی طرح راتوں رات پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا بڑھانا ظلم ہے، مولانا عبداللہ جتک

ہفتہ 27 جون 2020 21:52

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2020ء) چور گورنمنٹ چوروں کی طرح راتوں رات پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا بڑھانا ظلم ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ، بجٹ ایک پیش کیا گیا اب اس کے اثرات سامنے آرہے ہیں ، جمعیت کے مرکزی اور ضلعی سطح سے جو بھی فیصلہ ہوا ہم اس کی مکمل حمایت کریں گے ہم عوام کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے سپریم کونسل کے ممبر و قائد نصیر آباد مولانا عبداللہ جتک نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پٹرول اور دیزل کی قیمتیں راتوں رات چوروں کی طرح بڑھا دیا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جمعیت نے ہمیشہ نا انصافی کے خلاف آواز اٹھایا ہے اور اٹھائیں گے ، ایک سوال کے جواب میں مولانا عبداللہ جتک نے کہا کہ جمعیت کے قائدین دیگر پارٹیوں کے سربراہان سے رابطہ میں ہے انشاء اللہ جلد کوئی نہ کوئی اس ظالم حکمران کے خلاف آواز اٹھائیں گے ،بجٹ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا بجٹ ہے ملازم بے چارے برباد ہو گئے ہیں اب اسکے اثرات سامنے آرہے ہیں پٹرو لیم کی مہنگائی سے تمام ایشا ء خورد بھی مہنگے ہو جائیں گے سب بوجھ عوام پر پڑے گئی، ایک اور سوال کے جواب میں مولانا عبداللہ جتک نے کہا کہ عوامی طاقت سیا سی پارٹیوں کے پاس ہے خلائی قوت حکومت کے سا تھ ہے، اب ہم قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں سینٹ میں آواز اٹھائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم جموری انداز سے سب کچھ کریں گے عوام کے پاس بھی جائیں گے ، کرونا وائرس کے حوالے سے انہوں نے کہا یہ بین القوامی سطح پر ہے اگر ہم اسکی مخالفت کریں گے تو کچھ بھی ہوتا تو ہمارے گلے میں ڈالتے ، آپ عوام کے خاطر کیوں نہیں نکلتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملین مارچ آزادی مارچ اور کافی احتجاج جمعیت نے کئے اب بھی کریں گے اور اس چور گورنمنٹ کو عومی قوت سے گرائیں گے، اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری پٹرل کی قیمت کو واپس کریں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان گورنمنٹ ہے ہی نہیں ایران سے پٹرول ویسے بھی آتا ہے اس پر اپنا ریونیو لیں اور ان سے معادہ کریں بلو چستان عوام کو ریلیف دیں لیکن بلوچستان حکومت میں کوئی دم ہی نہیں یہ امریکی پٹھو ہیں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں