اوستہ محمد، ایس ڈی او واپڈا کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 27 جون 2020 21:52

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2020ء) ایس ڈی او واپڈا کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا عوام نے ، ایس ڈی او نے شہریوں کو بلا وجہ تنگ کرنا شروع کر دیا اور ایر کنڈیشن پر مبینہ طور پر پانچ ہزار روپے لیتے ہیں، بلا وجہ لوڈ شیڈنگ اور شہریوں کو تنگ کرتا ہے تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے شہریوں نے واپڈا ایس ڈی او کے خلاف تنگ ہو کر ان کے تبادلے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ شہریوں کو بلا وجہ تنگ کر تے ہیں اور بلا وجہ لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں اس کے علا وہ جو لیگل ایرکندیشن لگاتے ہیں تو ان کے خلاف بھاری بل لگاتے ہیں باقی جو پانچ ہزار واپڈا یس ڈی او یا ا ن کے کارندوں کو دیتے ہیں تو ان کو کچھ بھی نہیں کرتے صارفین کو ہاتھوں سے چور بناتے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ حکام بالا ایس ڈی او کا فوری تبادلہ کریں ورنہ احتجاج کریں گے اور شہر میں کافی ٹرانسفارمر جلے ہوئے ہیں ان کی مرمت کے لئے بھی صارفین سے پیسے لیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں