تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو ملکی اکانومی تباہ تھی ، احسان خان جمالی

عمران خان ایک سنجیدہ اور پاکستان کا خیر خو اہ لیڈر ہیں ان کو یہ احساس ضرور ہے کہ غربت بڑھ رہی ہے لیکن ان کے لئے بھی حکمت عملی بنا رہے ہیں، رہنما تحریک انصاف

منگل 30 جون 2020 20:16

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء احسان خان جمالی نے کہا کہ تحریک انصاف نے جب حکو مت سنبھاکی تو اس وقت ملک کی اکانومی تباہ تھی اب ملک کو اپنے پاوئں پر کھڑا کرنے کے لئے موجودہ حکومت کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا عمران خان ایک سنجیدہ اور پاکستان کا خیر خو اہ لیڈر ہیں ان کو یہ احساس ضرور ہے کہ غربت بڑھ رہی ہے لیکن ان کے لئے بھی حکمت عملی بنا رہے ہیں ان چور اور لٹیروں کا جب تک گھیرا تنگ نہیں کریں گے تب تک ملک ترقی نہیں کرے گی بینکوں میں جو لوگ پیسے چھپائے ہوئے تھے اور سود لے رہے تھے اب ان سود کی شرح کم کی گئی تو اب یہ لوگ پیسے نکالیں کے اور وہ رقم ترقیا تی عمل پر اور دیگر کاروبار پر خرچ کریں گے جس سے خوشحالی آئے گی احسان جمالی نے کہا کہ یہ بات ضرور ہے عمران خان کے ٹیم میں ان کے خیال کے لوگ کم ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ملک کو اپنے پاوئیں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملازمین کی تنخواہیں اگر بڑھا کر مزید ٹیکس لگاتے تو فائدی تو کوئی نہیں ہوتا اس سے بہتر یہ ہے کہ مہنگائی کو کم کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگلا سال ترقی کا سال ہوگا۔

(جاری ہے)

عوام خالی نعرے لگانے والوں پر کان نہ دھریں ان سیا سی لوگوں نے بھی تین تین مرتبہ حکومتیں چلایں کیا فائدہ دیا عوام کو یا ملک کو یہ صرف اپنے پیٹ کو پالنے والے تھے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں