اوستہ محمد ،سی پی ڈی آئی نے ایک ڈیجیٹل سیمینار میں ڈی ایل جی بجٹ ٹریکر موبائل ایپلیکشن متعارف کرادی

بدھ 1 جولائی 2020 21:39

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) سی پی ڈی آئی نے ایک ڈیجیٹل سیمینارDLG بجٹ ٹریکر موبائل ایپلیکشن متعارف کرادی اس موقع پر سی پی ڈی آئی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر منیجر موئنس کائنات زہرانے بتایا کہ سی پی ڈی آئی نے اس اہپلیکشن کو ترقی یافتہ پاکستان کے لییجمہوری مقامی طرز حکمرانی پراجیکٹ کے تحت تیار کیا ہے جس کے لیے مالی معاون اور یورپی یونین اور فریٹک نومین فاونڈیشن فار فریڈم نے فراہم کیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فریٹک نومین فار فریڈم کی ہیڈ آف پاکستان آفس میں برگٹ لیم نے سی پی ڈی آئی کے کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ اس موبائل ایپلیکشن کے زریعے شہری با آسانی سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے پندرہ اضلاع مکں صحت تعلیم اور پانی کے بجٹ کی معلومات حاصل کرسکیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کوشش سے شہریوں کی بجٹ سے متعلقہ معلومات تک رسائی کے ساتھ ساتھ بجٹ احتساب کے رواج کو بھی فروغ ملے گا مختار احمد علی سی پی ڈی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ ضلعی ترقیاتی بجٹ تک عوام کی رسائی نہ صرف مقامی طرز حکومت میں شامل عوام کی شمولیت اور شفافیت کو فروغ دے گی بلکہ یہ مقامی حکومتوں کو مستحکم کرنے کی طرف اہم قدم ثابت انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایپ عوام کی بجٹ معاملات اور بجٹ دستاویزات میں دلچسپی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگیDLG بجٹ ٹریکر موبائل ایپ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے مونس کائنات زہرا نے کہا کہ یہ ایپ سندھ بلوچستان اور خیر پختنوانخواہ کے پندہ اضلاع مکں صحت تعلیم اور پانی کے صوبائی محکموں کے ترقیاتی بجٹ کی مکمل معلومات کو مختلف فلٹرز آپشنز کے زریعے دیکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اس ایپ سے نہ صرف مختص شدہ بجٹ کی معلومات بلکہ نظر ثانی تخمینہ جات اور اخراجات کی معلومات بھی میسرہوں گی بجٹ بلوچستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے اخراجات کی معلومات مہیا نہیں کی گئیں تا ہم شہریوں کو بجٹ کی مستند معلومات دستاویزات اور تفصیلات کے حصول کے لیے ایپ میں رہنمائی بھی فراہم کی گئی ہے ایپ میں دی گئی ہدایات کے مطابق شہری تفصیلات کی رسائی کے لیے قانون کا استعمال کریں اور وزیر اعظم کے پورٹل کے زریعے حکومتی اداروں سے بجٹ معلومات کر سکتے ہیں نسا ڈیولپمنٹ کی آرگنائزیشن جعفر آباد کی لائزن آفیسر میڈم نور جہاں میمن نے کہا کہ DLG بجٹ ٹریکر کے بارے میں اپنی گفتگو میں کہا کہ ایپ حکومت میں عوام کی شمولیت کو یقینی بنائے شفافیت کے فروغ اور خدمات کی فراہمی میں بہتری ثابت ہوگی ضلع جعفرآباد کی عوام سے درخواست ہے کہ اس ایپ کو استعمال کریں تاکہ وہ ضلع بج میں مختص رقوم اور اخراجات پر نظر رکھ سکیں شہری اگلے سال اپنی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں تجاویز پیش کرنے کے لیے بہتر طور تیار ہونگے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں