ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا اجلاس، مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2020 18:19

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ضلعی آفیسران کا اجلاس۔ اجلاس میں ایس ایس پی جعفرآباد سید علی آصف شاہ، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر منظور احمد پہنور، اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ بلال شبیر،اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد ارشد جمالی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم ڈومکی، سمیت محکمہ ایریگیشن،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، بی اینڈ آر، زراعت کیآفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک کا کہنا تھا کہ ضلع جعفرآباد میں ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کا مزید کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی، ایم ایم ڈی ،ایریگیشن اور بی اینڈ آر کی مشینری کو ہائی الرٹ رکھا جائے، محکمہ پی ایچ ای ہنگامی حالات میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیئے بھی اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ کسی بھی خطرے کے پیش نظر متاثرین کو آب نوشی کے مسائل سے دو چار ہونا نہ پڑے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نے اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ اور اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد کو اپنی اپنی تحصیلوں میں متاثرین کے لیئے مختلف جگہوں پر انتظامات کو یقینی بنائیں خدا نخواستہ سیلاب کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے تو انہیں محفوظ مقامات پر ٹینٹ لگا کر شفٹ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ ادویات کے اسٹاک کو پورا کرنے کے لیئے ابھی سے ہنگامی اقدامات کریں اور اپنے اسٹاف کو الرٹ رکھیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے اہلکار بھی ان دنوں ہائی الرٹ رہیں گے۔انہوں نے محکمہ ایریگیشن کو ہدایت کی کہ وہ مختلف شہروں کو سیلابی پانی سے بچانے کے لیئے بنائے گئے بچاؤ بند اور نہروں کی پشتوں کو بھی پختہ کریں، تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیئے تمام آفیسران خندہ پیشانی سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں یہ سب اقدامات ممکنہ سیلاب کے خدشے اور پیشگی مون سون کی بارشوں کے سبب کیئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں