سرداد اختر جان کے خلاف شیخ رشید نے غلط بات کر کے اپنی اوقات ظاہر کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،علی مردان جمالی

جمعہ 3 جولائی 2020 23:25

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) سرداد اختر جان ایک شریف النفس اور بلوچستان کے بلوچ لیڈر ہیں ، ان کے خلاف شیخ رشید جیسے تھرڈ کلاس کے مینڈ رکھنے والے نے غلط بات کر کے اپنی اوقات ظاہر کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار سیا سی سماجی و سینئر صحافی علی مردان جمالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت اقتدار کے نشے میں شیخ رشید اپنی اوقات بھول گئے اور گھٹیا الفاظ سرداروں کے خلاف بول کر اپنی حیثیت ظاہر کی کہ وہ کتنی حیثت میں ہے۔

(جاری ہے)

سردار اختر جان مینگل بلوچستان کے نہ ڈر لیڈر ہیں اور ایک شریف النفس ہیں اپنے حقوق کی خاطر بولنا کوئی جرم نہیں اور وہ بولتے رہیں گے، ہم شیخ رشید کے نا زیباالفاظ بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںرشید شیخو اپنی غلطی کی معافی مانگیں ورنا ان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی کرسی کے نشے میں اپنے بکواس بند کرئے یہ کرسی آنی جانی چیز ہے ہم سب بلوچ سردار اختر جان کے ساتھ ہیں

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں