اوستہ محمد میں بارشوں نے تباہی مچا دی، ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق تین شدید زخمی

سابق ایم پی اے میر حیدر علی خان جمالی و دیگر اسپتال پہنچ گئے، بارش کی سبب محکمہ صحت کی پک اپ نے موج واہ کے قریب تین راہ گیر سے ٹکرا گئی ایک موقع پر جاں بحق، دو زخمی

ہفتہ 8 اگست 2020 20:07

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) اوستہ محمد میں بارشوں ن تباہی مچا دی ۔ ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک افراد جاں بحق تین شدید زخمی ۔سابق ایم پی اے میر حیدر علی خان جمالی و دیگر اسپتال پہنچ گئے بارش کی سبب محکمہ صحت کی پک اپ نے موج واہ کے قریب تین راہ گیر سے ٹکرا گئی ایک موقع پر جاں بحق اور دو زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طوفانی بارش نے تباہی مچا دی مسلسل بارش سے علی آباد روڈ پر واقع لنجوانی ہوٹل کی چھت گرنے سے فضل محمد چہوان موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ 13سالہ وقار احمد ۔

بشیر احمد شدید زخمی ہوئے باقی زخمیوں کو طعبی امداد کو فارغ کر دیا گیا ۔اطلاع ملتے ہی سابق ایم۔پی اے و پی پی پی رہنما میر حیدر علی خان جمالی ۔ میر مظفر خان جمالی اور میر خیر بخش خان جمالی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کی عیا دت کی اور جانبحق کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا دوسرا واقع گزشتہ شب جھل مگسی کے محکمہ پی پی ایچ آئی کیآفیسر فضل اقبال کھوسہ ڈرئیور کے ہمراہ جا رہے تھے کہ موج واہ کے قریب تین پیدل جانے والے رہ گیر بہاول دین دشتی۔

(جاری ہے)

ثنا اللہ دشتی۔مراد بخش دشتی سے پک اپ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بہاول دین موقع پر جاں بحق ہو گئے باقی زخمیوں کو لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا تینوں کا تعلق گوٹھ میر ریحان خان جمالی سے تھا بہاوالدین کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ایس ایچ او مقبول جمالی نے پک اپ اور ڈرئیور کو حراست میں لے لیا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے حادثہ کی اصل وجہ موسولا دھار برش سے پیش آیا۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں