اوستہ محمد ، طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب گئے ،میونسپل عملہ اور ایم پی اے غائب

بدھ 26 اگست 2020 20:21

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2020ء) گزشتہ روز اوستہ محمد اور آس پاس کے علا قوں میں طوفانی بارش ، نشیبی علا قے زیر آب آگئے، جناح روڈ سمیت دیگر روڈ سمندر کا منظر پیش کرنے لے ، میونسپل کمیٹی کے چیف آفیس عملے سمیت غائب منتخب ایم پی اے بھی حلقے سے باہر شہری بے یارو مدد گار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اوستہ محمد اور محلقہ علا قوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی کچے املاک سمیت چاول کی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے شہر میں بارش کا پانی اور نالیوں کا پانی سمندر کا منظر پیش کرنے لگا اور یہ پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے لگا بجلی غائب ہو گئی شہری بے یارومدد گار نہ متخب ایم پی اے اپنے حلقہ میں موجود ہیں تاکہ وہ کچھ توجہ دیں ، میونسپل کمیٹی چیف آفیسر عملہ سمیت غائب ہیں شہری جائیں تو کہاں جائیںحکومت بلوچستان اس طرف توجہ دیں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں