اوستہ محمد کو بارش نے ایک بار پھر ڈبو دیا رات کو تیز بارش نے نشیبی علا قے زیر آ ب

ناالیوں اور بارش کا پانی نے، دکانوں اور گھروں کا رخ کر دیا شہری اور تاجر سخت پریشان ہو گئے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر مکمل طور پر ناکام

پیر 31 اگست 2020 20:27

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2020ء) اوستہ محمد شہر کو بارش نے ایک بار پھر ڈبو دیا رات کو تیز بارش نے نشیبی علا قے زیر آ ب کر دئے ، ناالیوں اور بارش کا پانی نے، دکانوں اور گھروں کا رخ کر دیا شہری اور تاجر سخت پریشان ہو گئے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر مکمل طور پر ناکام ہو گئے شہری بے یارو مدد گار ہو کر رہے گئے شہری پریشان شہریوں کا کہناتھا کہ ہمیں مسیحا کی تلا ش ہے کوئی آئے اور ہماری مدد کرے، بارش کا پانی سمندر کا منظر پیش کرنے لگا حالیہ مسلسل بارشوں سے شہریوں کو خوف حراس پھیل گیا اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافیا ں مانگنے لگے ، عوامی حلقوں اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر شہر کی طرف توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں