حضرت امام حسین ؓکی قربانی سے اسلام تا قیامت تک زندہ رہے گا،علامہ ہمت علی

پیر 31 اگست 2020 21:00

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2020ء) پورے ملک کی طرح اوستہ محمد میں بھی یوم عاشورہ کا جلوس شیعہ علما کونسل کے صوبائی نائب صدر ممتاز عمرانی اور سٹی صدر شریف رند کی قیادت میں نکالا گیا جلوس جلوس کے عزاداروں نے نوحہ خوانی زنجیر زنی بھی کی جلوس روایتی راستوں سے ہوتی ہوئی جناح روڈ پرپہنچی جہاں پر مرکزی مجلس سے علامہ ہمت علی اور علامہ عبد الوحید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین کی قربانی کی وجہ سے اسلام تا قیامت تک زندہ رہے گا یوم عاشورہ ہمیں دین عالی کی حفاظت کے لیے لازوال قربانی یاد دلاتا ہے امام حسین امت مسلمہ کے امام ہیں اور نبی کریم کے لخت جگر ہیں ان کا احترام ہم پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے باطل کے آگے اپنا سر کٹا دیا لیکن سر جھکایا نہیں امام حسین اور ان کے جا نثار ساتھیوں نے لازوال قربانیاں دے کر حق کا پرچم بلند کیا نواسہ رسول حضرت امام حسین اور شہدا کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں کو قیامت تک کے لییزندہ کردیا انہوں نے مزید کہا کہ نواسہ رسول نے کردار و عمل۔

(جاری ہے)

سے حق کی آواز بلند کرنا اور مظلوموں کو ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظام کیئے گئے تھے ڈپٹی کمشنر جعفر آباد رزاق خجک ایس ایس پی جعفر آباد سید علی آصف شاہ اسسٹنٹ کمشنر ارشد حسین جمالی ڈی ایس پی محمد اکرم گشکوری ایس ایچ او مقبول احمد جمالی اسپیشل برانچ ایف سی ۔ بلوچستان پولیس اور آئی ایس او کے رضاکاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں