اوستہ محمد ، حالیہ بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی

کئی زمیندار اور کاشتکاروں کی کھڑی فصلیںتباہ کردی

منگل 1 ستمبر 2020 20:43

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2020ء) حالیہ بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی اور اسی علا قے میں کئی زمیندار اور کاشتکاروں کے کھڑی فصل کو تباہ کیا ہے اس سیلابی پانی نے لیاقت بگٹی کے فصل اور سولر سسٹم جس کے ذریعے زمینوں کو پانی دیتا تھا اور اس کے ذریعے کینال اے پانی نکال کر موٹر کے ذریعے زمینوں کو ااباد کرتا تھا وہ سولروں کو سیلابی پانی نے توڑ ڈالالیاقت علی بگٹی ایک غریب کاشتکار ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نقصان کا ازالہ کریں ان کا کہنا تھا کہ کم ازکم پندرہ لاکھ کا سولر پلانٹ تھا جو ختم ہو گیا اب وہ بے یارو مدد گار ہیں ان کی مدد کی جائے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں