اوستہ محمد،ملک کی حالت بہتر کرنے کے لئے سب سیا ستدانوں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،علی مردان جمالی

پیر 7 ستمبر 2020 23:00

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2020ء)ملک کی حالت بہتر کرنے کے لئے سب سیا ستدانوں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ ایک دوسرے کے پاوئں کھنچتے رہیں ، کرپٹ سیا ستانوں کی مخالت سب کا فرض بنتا ہے ان خیالات کا اظہار سیا سی رہنماء علی مردان جمالی نے اپنے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ ملک نازک موڑ سے گزر رہا ہے بجائے ایک دوسے کے پاوئں کھنچنے کے یا ایک دوسرے کو تعانے دینے کا وقت نہیں سب سیا ستدان ایک ہو کر ملک کی بھلائی کا سوچیں لیکن افسوس ایسے نہیں کر رہے ہیں وہ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی فکر کرنی چائے نہ صرف اپنے تجوڑیاں بھرنے کا سوچیں ہمیں ملک کے مستقبل کا سوچنا چاہئے، علی مردان جمالی نے کہا کہ کرپٹ سیا ست دانوں کا محاسبہ کرنا چاہئے لیکن جو کرپٹ ہیں سب سیا سی لوگ ایک ہو کر ملک کی بھلائی کا سوچیں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں