اوستہ محمد میں امن امان کی صورت حال خراب کرنے میں مقامی پولیس کی اپنے اندر کے اختلافات ہیں،علاقائی عمائدین

پیر 7 ستمبر 2020 23:00

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2020ء) اوستہ محمد کے عوامی حلقوں اور تاجروں نے کہا کہ اوستہ محمد میں امن امان کی صورت حال خراب کرنے میں مقامی پولیس کی اپنے اندر کے اختلافات ہیں اور سٹی تھانہ کی کرسی کی خاطر سب کچھ ہو رہا ہے انہوں نے نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی سرکل اوستہ اور سی آئی اے کے انچارج ، اس کے علا وہ چند اہلکار ان چور چکاروں سے معبینہ طور ملے ہوئے ہیں تاکہ من پسند آفیسر سٹی میں انے کی کوشش میں ہیں کیونکہ ادھر لاکھوں کی کمائی ہے اور یہ بھتے آفسروں کے علا وہ سیاسی رہنماوئں کے کارندوں تک بھی جاتے ہیں، اس لئے ڈی ایس پی اور سی آئی اے کے انچارج کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں