ٴاوستہ محمد میں گیس آفیسر انچارج کا رویہ شہریوں اور سارفین سے صحیح نہیں،محمد رمضان ببر

منگل 8 ستمبر 2020 23:31

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2020ء) مستری مزدور یونین کے چیئرمین محمد رمضان ببر نے کہا کہ اوستہ محمد میں گیس آفیسر انچارج کا رویہ شہریوں اور سارفین سے صحیح نہیں انہوں نے کہا کہ گیس کے بلوں کے بہانے شہریوں کو بلا کر آفیس میں بلا جواز تنگ کرتے ہیں اور کوئی بھی شہری گیس آفیس اپنے بلوں کو درست کروانے جاتے ہیں تو ایس ڈی او گیس کا رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے الزام لگائے کہ میٹر ریڈر گھروں میں بیٹھ کر اندازے کے تحت بل بناتے ہیں اور عوام کو پریشان کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی شکایت وڈیروں کے پاس لے جائیں اور اپنے بل کی شکایت کریں اور وہ فون کریں تو بل درست کریں تاکہ ان وڈیروں کی سیا سی ساکھ بچ سکے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں تو اس طرف توجہ دیں اور ایس ڈی او کو فوری طور تبدیل کر کے میٹر ریڈروں کو بھی ہدایت کریں گے وہ میٹر چیک کر کے بل بنائیں عوام کو تنگ نہ کریں اور نا ہی ان کو چور بنائیں ورنہ ہم انکے خلاف احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں