اوستہ محمد :نیشنل پارٹی کا میردشتی خان جتک کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 9 ستمبر 2020 23:17

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) نیشنل پارٹی تحصیل اوستہ محمد کے سابق صدر علی حسن بلوچ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں میر دشتی خان جتک کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر دشتی خان جتک کی وفات کا سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مرحوم ایک مخلص محب وطن ، روشن خیال ، ترقی پسند، اور خیر خواہ انسان تھے میر دشتی خان جتک کے وفات سے بلوچستان میں ایک خلا پیدا ہوا ہے جو برسوں تک پر نہیں کیا جاسکتاانھوں نے کہا کہ مرحوم میر دشتی خان جتک نے ہمشہ بلوچستان میں قبائلی رنجشوں کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور غم کی اس گھڑی میں ہم انکے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں انھوں نے دعا کی کہ اللہ پاک محروم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں