تبدیلی سرکار نے ستر سال پیچھے پاکستان کو دھکیل دیا ،سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کو کھانے کو ترس گئی،حاجی علی مدد جتک

بہت جلد سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ کر کے پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت کریگی،پارٹی ڈسیپلین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو باقاعدہ طور پر آخری وارننگ جاری کی جائیگی، صوبائی صدر پیپلز پارٹی بلوچستان

پیر 14 ستمبر 2020 23:20

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ستر سال پیچھے پاکستان کو دھکیل دیا ،سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کو کھانے کو ترس گئی،ہمارے دور میں لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار میسر ہوا لیکن بد قسمتی سے آج کل چپراسی کی سیٹ بھی آٹھ لاکھ میں فروخت ہونے لگی ہے،بہت جلد جعفرآباد نصیرآباد کے تنظیمی دورے کروں گا۔

پارٹی ڈسیپلین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو باقاعدہ طور پر آخری وارننگ جاری کیا جائے گا۔یہ وقت لڑائی جھگڑے کا نہیں بلکہ ہم سب کو ملکر اپنے قائد کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے پی پی پی جعفرآباد کے صدر نیاز احمد عمرانی کے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی انتقامی کاروائیوں سے ڈر کر ملک نہیں چھوڑا۔ہم نے چیئرمین آصف علی زرداری،بی بی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت کارکنوں نے جیل کی صوبتیں برداشت کیںتبدیلی سرکار دو سالوں میں بہت بڑا کارنامہ انجام دے کر ملک میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دے دی جو کہ باعث شرم کا مقام ہے۔سی پیک کا منصوبہ پیپلز پارٹی کے مرحوم منت ہے لیکن بد قسمتی سے موجودہ حکومت نے بلوچستان کو کسی منصوبے میں شامل نہیں کیا۔اس وقت حکومت کو چاہئے وہ کوئٹہ ٹو کراچی کوئٹہ ٹو ڈیرہ اللہ یار روڈ کو ڈبل کرے حاجی علی مدد جتک نے مزید کہا کہ بہت جلد سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ کر کے پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت کرے گی۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں