اوستہ محمداور گنداخہ میں ترقیا تی کام غیر معیاری چل رہے ہیں حکومت بلوچستان کی کوئی کار کردگی نہیں ، علاقہ مکینوں کا چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ

پیر 21 ستمبر 2020 22:46

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) اوستہ محمداور گنداخہ میں ترقیا تی کام غیر معیاری چل رہے ہیں حکومت بلوچستان کی کوئی کار کردگی نہیں ، ترقی کے دعوے صرف دعوے ہیں ، عام کو بھی اس بات کا احساس ہو گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں نے بلو چستان حکومت پر کڑی نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی دعوے دھرے کے دھرے ہیں اوستہ محمد میں کوئی ترقیا تی عمل نہیں اگر اوستہ اور گنداخہ میں کوئی کام ہو بھی رہا ہے وہ غیر معیاری اور ناقص ہو رہا ہے باز کام ایسی جگہوں پر ہو رہا ہے وہ پہلے کاغزی کاروائیوں میں بنے ہوئے ہیں اب ان کو بنانے کی کوشش ہو رہی ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ سیا سی دعوے صرف دعوے ہیں لیکن اب عوام کو کوئی پاگل نہیں کر سکتا ہے ، آئے روز سوشل میڈیا یا اخباروں میں اپنے پالتووں لڑکوں سے دلواتے ہیں کہ کام معیا ری ہو رہا ہے اور اس پر سمجھوتہ نہیں ہو گا لیکن واقعی ان کا سمجھوتہ کمیشن پر نہیں ہورہا ہے وہ اپنا کمیشن پورا لیتے ہیں کام کے معیار سے ان کا کوئی تعلق نہیں حکومت بلو چستان ہائی کورٹ بلو چستان ، نیب اس طرف توجہ دین اور نوٹس لیں کاموں کا جائزہ لین کہ معیا ری ہوئے کہ غیر معیاری ہیں ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں