اوستہ محمد مارکیٹ کمیٹی کی چیرمین کی چار سالہ مدت مایوس کن رہی ہے ،علی حسن بلوچ

منگل 22 ستمبر 2020 22:08

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) نیشنل پارٹی تحصیل اوستہ محمد کے سابق صدر علی حسن بلوچ نے کہا کہ اوستہ محمد مارکیٹ کمیٹی کی چیرمین کی چار سالہ مدت مایوس کن رہا ہیں اوراوستہ محمد کے عوام کی مارکیٹ کمیٹی سے بڑی تواقعات تھی کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات کئے جائے گے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ چار سالہ دور میں مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ کی کارگردگی صفر رہا ہے انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد برائے نام کے ہوکر رہ گیا ہے ہیں اور مارکیٹ کمیٹی میں چند سبزی کے علاوہ کچھ نہیں ہیں مارکیٹ کمیٹی غیر فعال ہونے کی وجہ سے شہری لوگ مایوس ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز کے نام پر لاکھوں روپے ہضم کردیئے ہیں اور چار سالہ دور میں ایک پائی کا کام تک نہیں کیا جو کہ قابل مزمت ہیں اور لوگوں میں بہت خوشی تھی کہ مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد کی فعال ہونے سے شہر میں مہنگائی کم اور سبزی فروٹ اور دیگر روزمرہ کے اشیا سستا ہوگا لیکن وہ عوام کی خواب ہورا نہ ہوسکا اور مہنگائی مزید بڑھ گئی اور کروڑوں روپے کے لاگت سے بنائے گئے مارکیٹ کمیٹی عوام کے لئے عذاب بن گیا ہے انہوں نے حکومت بلوچستان سیکرٹری زراعت اور مارکیٹ کمیٹی کے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ اوستہ محمد مارکیٹ کمیٹی کے پچھلے چار سالہدور کے ناقص کارگردگی کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی فنڈز کی تحقیقات کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

اور ان کے خلاف کاروائی کرکے عوام کی لوٹی ہوئی پیسے واپس کرائی جائے۔اور کروڑوں روپے کے بنائے گئے مارکیٹ کمیٹی کو ویرانی سے بچایا جائے اور ڈیلی ویجز پر حق دار کو تنخواہ ادا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں