جیکب آباد میں اے پی سی کی جانب سے 6ماہ سے تھلیسیمیاسینٹر کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 6 اکتوبر 2020 23:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) جیکب آباد میں اے پی سی کی جانب سے 6ماہ سے تھلیسیمیاسینٹر کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،محکمہ صحت کے خلاف سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں آل پارٹیز کمیٹی کی جانب سے 6ماہ سے تھلیسمیا سینٹر کی بند ش کے خلاف عابد سندھی ،شعبان ابڑو،شاہد جوادی کی قیادت میںاحتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں عام انسان تحریک کے عید محمد ڈومکی ،عوامی اتحاد کے عزیز سیال،بلوث اتحاد کے میر احمد مینگل،قلندر بخش چانڈیو ،عمران سولنگی بی این پی کے نجیب بلوچ ،جے یو پی کے رفیق فخری اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے محکمہ صحت کی نااہلی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی مظاہرین نے ٹائر بھی نذر آتش کئے اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ سے تھلیمسیاسینٹر بند ہونے کی وجہ سے 400سے زائد مریض علاج سے محروم ہو گئے ہیں جو قابل افسوس ہے بروقت علاج نہ ہونے اور خون نہ ملنے کی وجہ سے دو معصوم بہن بھائی تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئے پر کسی کو احساس نہ ہوا نہ ہی منتخب نمائندوں نے متاثر خاندان سے ہمدردی کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ تھلیسمیا سینٹر جلد کھولا جائے تاکہ مریضوں کا علاج ہو سکت رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ جمس میں مریضوں کو کوئی سہولت میسر نہیں کرپشن کے الزامات اور دو سال سے ایمرجنسی سمیت دیگر غیر فعال شعبوں کو شروع کرنے میں ناکام شخص کو سرکاری ملازمت سے رٹائر ہونے کے بعد کس بنیاد پر جمس ڈائریکٹر کے عہدے پر ایکسٹیشن دی گئی اس کی مذمت کرتے ہیں اور یہ جمس جیسے بہترین ادارے کو تباہ کرنے کے مترادف ہے فیصلہ واپس لیا جائے اہل اور تجربہ کار ڈائریکٹر مقرر کیا جائے ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں