پیپلز پارٹی اجمہوری جماعت ،ہردور میں غریب عوام کے حقوق کے لیے جدو جہد کی ،میر بلال صادق عمرانی

پارٹی کے نوجوان چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی ملک میں مزید فعال اور مضبوط ہو رہی ہے، صدر پیپلز پارٹی نصیر آباد

بدھ اکتوبر 23:42

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی نصیر آباد ڈویژن کے صدر میر بلال صادق عمرانی،پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما میر حسن خان جمالی، پیپلز پارٹی ضلع جعفر آباد کے صدر نیاز احمد عمرانی پی پی ضلع صحبت پور کے صدر سلیمان خان کھوسہ سینئر رہنما اختر پندرانی ،شان ثاقب ابڑو ہیبت کرد ڈاکٹر ممتاز حسین سومرو اور دیگر نے اوستہ محمد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور غریب عوام کی پارٹی ہے جس نے ہردور میں پاکستان کے غریب عوام کے حقوق کے لیے جدو جہد کی پارٹی کے نوجوان چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی ملک میں مزید فعال اور مضبوط ہو رہی ہے مقررین نے کہا کہ انشاء اللہ نصیر آباد ڈویژن کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے اور آنے والے بلدیاتی الیکشن میں نصیر آباد میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی پیپلز پارٹی کا عوام کی خدمت اولین ترجیج میں شامل ہے۔

جعفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments