پورے ملک کی طرح اوستہ محمد میں بھی حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ،

جمعرات 8 اکتوبر 2020 19:51

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2020ء) پورے ملک کی طرح اوستہ محمد میں بھی حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ، جلوس سلیم کالونی مدرسہ اہلبیت والقرآن سے علا مہ اکبر حسین زاہدی کی قیا دت میں نکالا گیا جبکہ صوبائی نائب صدرممتاز حسین عمرانی نے بھی جلوس میں شرکت و قیا دت کی ، جلوس رویتی راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر واقع کربلا پر روشنی ڈالی صوبائی صدر شعیہ علماء کونسل کے علا مہ اکبر حسین زاہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء نے ایک اعظیم قربانی دی جو یہ واقع قیا مت تک عالم اسلام نہیں بھول پائیں گے انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول اللہ ﷺ قربانی نہیں دیتے تو آج اسلام بھی نہیں ہوتا ، حضرت امام حسین نے نماز پڑھتے شہید ہوئے اور آج عالم اسلام کو چاہئے کہ وہ حضرت امام حسین کی نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی سربلندی کے لئے کام کریں ، انہوں نے کہا کہ اس وقت یہود نسار مسلمانوں کے خلاف کام کر رہے ہیں، مسلمانوں سے وہ زیادتی ہو رہی ہے جو برداشت سے باہر ہے لیکن اقوام متحدہ ادھر کیوں خاموش ہے انہوں نے آنکھیں کیوں بند کر رکھی ہیں، ہم سب کو چاہئے کہ وہ اسلام کی سربلندی کی خاطر کام کریں اور نبی کریم اور ان کے بتائے حکم کے مطابق زندگی بسر کریں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے اور عالم اسلام ایک ہوکر ان اسلام دشمن کا مقابلہ کریں، اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھی

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں