اوستہ محمد،گاڑی سواروں نے دو پولیس اہلکاروں کو کچل ڈالا

پیر 12 اکتوبر 2020 20:41

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2020ء) ضلع جعفرآباد میں پولیس رٹ ختم، اب کسی گاڑی کو روکنے کی بھی اجازت نہیں تھانہ کیٹل فارم پولیس تھرڑی کے مقام پر کار کو روکنے کی کوشش گاڑی سواروں نے دوپولیس والوں کو کچل ڈالا اور فرار ہو گئے کار میں کیا تھا کون تھے کوئی پتہ نہیں، دونوں اہلکاروں کو بے ہوشی کی حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات ضلع جعفرآباد میں پولیس رٹ ختم ہوتی جا رہی ہے گزشتہ شب تھانہ کیٹل فارم پولیس اہلکار کانسٹیبل عاطف علی بروہی اور محمد علی بروہی معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ تھرڑی کے مقام پر ٹھیرے ہوئے تھے کہ ایک کار کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن کار سواروں نے دونوں اہلکاروں کو کچلتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس کو اطلاع ملی موقع پر پہنچ کر دونوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کر دئے گئے، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ، پولیس کے مطابق تا حال پتہ نہیں چلا کہ واقع کیسے پیش آیا کیونکہ دونوں پولیس ہلکار بے ہوش ہیں جب ہوش میں آئیں گے تو پتہ چلے گا باقی موقع پر کار کے شیشے ٹوٹے پڑے تھے، جبکہ گشت والی موٹر سائیکل سائیڈ پر ٹھری ہوئی تھے، واضح رہے کہ پولیس کی وہ دھشت اب جعفرآباد میں نہیں رہی ہے انتہائی کمزاور ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں