اوستہ محمد،سول ہسپتال کیلئے مختص فنڈز میں اضافہ کیاجائے ہسپتال کو ایکسر ے مشین کی اشد ضرورت ہے ،

ملازمین کی کمی کو دور کیا جائے ، ڈاکٹرعبد الجبارسو مرو

بدھ 14 اکتوبر 2020 21:11

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2020ء) سول ہسپتال کے انچارج ڈا کٹرعبد الجبار سو مرو نے کہاہے کہ سول ہسپتال کیلئے مختص فنڈز میں اضافہ کیاجائے ہسپتال کو ایکسر ے مشین کی اشد ضرورت ہے ، ملازمین کی کمی کو دور کیا جائے ، کم سے کم 15ڈا کٹرز ہونے چا ہیے ، پولیس سر جن کا ہونا انتہائی ضرور ی ہے ، روزانہ 300کے لگ بھگ او پی ڈی ہوتی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال میں کا فی بہتر ی آ ئی ہے جو سب کے سا منے ہے انہوں نے کہا کہ رو زانہ کی بنیاد پر 300کے لگ بھگ او پی ڈی ہوتی ہے جب کہ ہمارا ما ہا نہ کوٹہ ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر سے دو لاکھ رو پے کی دوائیاں ملتیں ہیں جو ڈیڑ ھ ہفتہ کے اند ر ہی ختم ہوجاتی ہیں اس لیئے سول ہسپتال کا فنڈز بڑ ھایا جائے ایم پی اے کے تعاون سے ٹرا ما سنٹر کا کام آ خر ی مرا حل میں ہے لیکن ڈا کٹروں کی کمی بہت ہے جو صبح کی ڈیو ٹی بھی سر انجام دیتے ہیں اور ایمر جنسی کی صورت میں بھی الرٹ رہتے ہیں عدالت میں بھی مختلف کیسوں میں وہی ڈا کٹرز پیش ہوتے ہیں جس کے لیئے پولیس سر جن کا ہونا انتہائی ضرور ی ہے اور اس کے علاوہ اسٹاف کی کمی کو بھی دور کیا جائے ایک سوال کے جواب میں ڈا کٹر عبد الجبار سومرو کا کہنا تھا کہ شہر کی آ بادی میں اضا فہ ہو چکا ہے اور پس گردئی سے بھی لوگ سول ہسپتال چیک اپ کرا نے آ تے ہیں کم سے کم مزید 15 ڈا کٹر ز کا ہونا ضرور ی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ CBCمشین کا ہونا ضرور ی ہے جب کہ حا ل ہی میں الٹرا ساونڈ کی مشین بھی محکمہ صحت نے فرا ہم کیا ہے جو کہ روازنہ کی بنیاد پر 70کے لگ بھگ الٹرا ساونڈ ہوتے ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کی بلڈ نگ کی حا لت پہلے بھی سب کے سامنے تھا اور اب بھی سب کے سامنے ہے یہ فیصلہ یہاں کی خود کرے ایک اور سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ایک غیر سرکاری ادارہ ایم ایس ایف کا بھی تعاون ہے جو کمزور بچوں کو خورا ک دیتے ہیں اور خواتین کو دودھ فرا ہم کرتے ہیں اور ان کی جانب سے ان کا نما ئندہ ہمارے ساتھ موجودہوتا ہے ٹرا ما سنٹر انشاء اللہ جلد فنگشنل ہوجائے گا باقی پرا نی بلڈ نگوں کی مر مت کا کام بھی جا ری ہے جو محکمہ صحت کے تعاون اور حلقے کے ایم پی اے کے تعاون سے صاف اور ٹھنڈ ے پانی کے لیئے واٹر کولر ایم پی اے کے فنڈز سے فرا ہم کیا گیا ہے جو با قاعدہ کام کررہا ہے انشاء اللہ جلد آ پ کو مزید بہتری نظر آ ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں