اوستہ محمد ،سابق ایری گیشن آفیسر عبدا لجبار لاکٹی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

بدھ نومبر 18:57

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2020ء) اوستہ محمد کے معروف شخصیت سابق ایری گیشن آفیسر عبدا لجبار لاکٹی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے معروف سیا سی سماجی ، تاجر و سابق ایری گیشن آفیسر عبدالجبار لاکٹی گزشتہ صبح کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے ان کی میت اوستہ محمد میں لایا گیا نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں ، صحا فیوں ، افران سیا سی سماجی شخصیتوں نے شرکت کی انہیں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، مرحوم کی محکمہ ایری گیشن میں اہم خدمات تھیں ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments