جیکب آباد ،صحافی کے بیٹے سمیت تین طالب علموں کی اغوا کی مذمت، جلد بازیابی کا مطالبہ

ہفتہ 7 نومبر 2020 19:45

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2020ء) صحافی کے بیٹے سمیت تین طالب علموں کی اغوا کی مذمت، جلد بازیابی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کنڈھ کوٹ کے سینیئر صحافی اسداللہ نوناری کے بیٹے اسامہ نوناری سمیت انیس الرحمن اور عبدالغفار نوناری طالب علموں کی شکارہور کیعلائقے چک سے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کافی روز گذرنے کے 5باوجود انتظامیہ مغویوں کو بازیاب کرانے میں ناکام ہوگئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی کے بیٹے سمیت تمام مغویوں کو بازیاب کرائے ورنہ احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں