جیکب آباد شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائٹ خراب ،حادثات و چوری کی وارداتیں

پیر نومبر 18:58

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2020ء)جیکب آباد شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائیٹ خراب ،رات کو محلوں میں تاریکی حادثات اور چوری کی وارداتیں ہونے لگی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کی غفلت کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقے اسٹریٹ لائیٹ خراب ہونے کی وجہ سے تاریکی میںڈوب گئے ہیںاے ڈی سی کالونی ،پھول باغ سمیت دیگر علاقوں میں اسٹریٹ لائیٹ کے بند ہونے کی وجہ سے حادثات اور چوری کی وارداتیں ہونے لگی ہیں،سولر لائیٹ بھی بند ہیں،بلدیہ کا مقرر عملہ توجہ نہیں دیتا جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے ڈی سی اور بلدیہ ایڈمنسٹریٹر سے نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جعفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments