اوستہ محمد ،شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

نالیوں کا گندہ پانی گلیوں میں جھیل کا منظر پیش کرنے لگا، اہل علاقہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر نومبر 22:18

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2020ء) اوستہ محمد شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہرجگہ گندگی کے ڈھیر اور نالیوں کا گندہ پانی گلیوں میں جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے کئی مرتبہ چیف آفیسر تبدیل ہوئے مگر شہر میں صفائی کا نظام تبدیل نہ ہو سکاگندگی ہونے کی وجہ سے شہری مختلف موذی بیماریوں میں تیزی کے ساتھ مبتلا ہو رہے ہیںبالا حکام اس جانب فوری نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں صفائی کا ناقص نظام نے شہر کا نقشہ ہی بدل ڈالاشہر کے مختلف علاقے حسین آباد محلہ،یعقوب محلہ سمیت دیگر محلوں میں گندگی کی وجہ سے اہلیان محلہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔میونسپل کمیٹی کے آفیسر اور عملے کی۔اس جانب کوئی توجہ نہیں۔چند سفارشی لوگوں کے علاقوں میں صفائی کر کے فوٹو سیشن کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں اور محلے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حسین آباد محلے میں نالیاں بند ہونے کی وجہ سے گندہ پانی گلیوں میں ٹہرا ہوا ہے۔جس کی وجہ سے مچھر اور مکھیاں جنم لے رہی ہیں اور شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔موجودہ چیف آفیسر کی صفائی کی جانب کوئی دلچسپی نظر نہیں۔حسین آباد محلے کو تو شہر کا حصہ ہی نہیں سمجھا جاتا۔اہلیان محلہ نے ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی،میر فاروق خان جمالی، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور بالا حکام سے اپیل کی کہ اس جانب فوری نوٹس لے کر اوستہ محمد میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے تا کہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments