احساس سنٹر میں خواتین کی رجسٹریشن کررہے ہیں، شفقت محمد سومرو

بدھ 11 نومبر 2020 19:28

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2020ء) احساس کفالت پروگرام سنٹر اوستہ محمد کے انچارج شفقت سومرو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احساس سنٹر میں خواتین کو بہتر اور اچھے طریقے سے ان کی رجسٹریشن کررہے ہیں ڈسپلین کے زریعے خواتین کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے وہ روزانہ کی بنیاد پر دو سو لیکر تین سو تک خواتین کی رجسٹریشن ہو رہی ہے لیکن اس کے با وجود بھی میرے خلاف واویلا کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جو پالیسی ادارے کی طرف سے ہمیں موصول ہوئی ہیں ہم ان طریقہ کار پر عمل کر کے احساس سنٹر میں رجسٹریشن کررہے ہیں میں کسی بھی ایسے بلیک میلروں کے بلیک میلنگ میں نہیں آوں گا عوام سے اپیل ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کریں اور جلدی بازی کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ سنٹر چھ ماہ تک مسلسل بلا کسی وقفے جاری رہے گا کوئی بھی حق دار اپنے حق سے محروم نہیں رہے گا یہ سنٹر حکومت نے غریب مستحق لوگوں کے لیے قائم کیا ہے تاکہ حقیقی افراد کا مکمل تفصیلات لی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اقلیتی خواتین کے لیے ایک دن الگ رکھا ہے اس دن صرف اقلیتی خواتین کی رجسٹریشن کی جائے گی ہماری پوری کوشش ہے کہ کوئی بھی خواتین اس رجسٹریشن سے محروم نہ ہوسکے لیکن اس سلسلہ میں خواتین کو بھی چاہیے کہ وہ بھی نظم و ضبط کا خیال رکھیں ڈسپلین کے ساتھ لین میں کھڑی ہو جائیں

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں