ہندو برادری کی مذہبی تہوار دیوالی دھوم دھام سے منایا گیا

پیر نومبر 23:50

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2020ء)ہندو برادری کی مذہبی تہوار دیوالی بڑی دھوم دھام سے منایا گیا اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سردار محمد ہارون خان جمالی ۔نوابزادہ عطا محمد خان جمالی ۔ میر مظفر خان جمالی نے بھی شرکت کی دیوالی کا کیک سردار محمد ہارون خان جمالی نوابزدہ عطا محمد خان جمالی میر مظفر خان جمالی مکھی نانک سنگھ سندیپ کمار نے کاٹا سردار محمد ہارون خان جمالی نوابزادہ عطا محمد خان جمالی میر مظفر خان جمالی نے کہا کہ دیوالی خوشیوں اور مسرتوں کا تہوار ہے یہ تہوار ہمیں باہمی رواداری بین المذہب ہم آہنگی اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ امن کا درس دیتا ہے ہندو برادری بھی محب وطن ہیں اور ان کا صوبے کی سماجی معاشی ترق میں اہم کردار ہے انہوں نے اس خوشیوں بھرے تہوار کے موقع پر ملک کے تمام ہندو برادری کو دیوالی کی خوشیاں مبارک ہوں اس موقع پر مکھی سردار نانک سنگھ سندیپ کمار گرنیزئی اور دیگر اقلیتی برادری نے ان کا شکریہ ادا کیا تقریب میں اقلیتی برادری کے ماندھم داس ۔

(جاری ہے)

ہرپال داس ۔شنکر لعل ۔ سابق کونسلر لدھا رام ۔مہاراج اداسی سمیت اقلیتی برادری کے نوجوانوں اور علاقائی معززین نے شرکت اس خوشی کے تہوار میں مشہور گلوکار شہر یار سومرو نے تہوار کی نسبت سے گانے گا کر شرکا کو جھومنے پر مجبور کردیا اقلیتی برادری کے نوجوانوں نے شدید شعلے بازی بھی کی۔

جعفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments