اوستہ محمد،دو ماہ قبل قتل ہونیوالے نوجوان کے قاتل بیوی گرفتار

بدھ 6 جنوری 2021 17:59

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) دو ماہ قبل اوستہ محمد کے قریب نوجوان اکبر مینگل کے کو بیدردی سے قتل کر کے ان کی لاش کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی کو سٹی پولیس نے گرفتار کیا لیکن ورثائکو یہ شعبہ تھا کہ مقتول کی بیوی سمیت اصل قاتل کوئی اور ہے لیکن پولیس نے اور بندوں کو پکڑ کر ملزم ظاہر کیا جن کے خلاف نوراحمد مینگل اور جماعت القاسمیہ کے فکراء برادری نے اوستہ محمد پریس کلب کے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس قتل میں اصل ملزم کو گرفتار نہیں کررہی ہے جب ہم ایس ایچ او کے پاس جاتے ہیں تو وہ ہم ٹال و مٹول سے کام لیتا ہے اصل ملزم سرعام گھوم رہا ہے لیکن پولیس انہیں گرفتار نہیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے بارے میں اے ایس پی زین عاصم نے بھی پولیس کو سختی سے ہدایات کی کہ ملزم کو گرفتارکیا جائے لیکن سٹی پولیس خواب خرگوش میں مبتلا ہے انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان ڈی آئی جی نصیر آباد اور ڈی پی او جعفر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس چیز کا فوری نوٹس لیں اور اکبر مینگل کے قتل میں ملوث اصل ملزم کو فوری گرفتار کریں اگر اصل قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو ہم پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا دائرہ مزید وسیع کریں گے جس کی زمہ داری انتظامیہ پر عائد کی جائے گی۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں