صحافی برادری نے ہمیشہ علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ، محمد حنیف مینگل

بلوچستان کی ساتھ صحافی برادری مظلوم لاوارث ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز صحافی برادری کی تذلیل کی جارہی ہے ،چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پریس کلب اوستہ محمد

بدھ 20 جنوری 2021 19:38

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) اوستہ محمد پریس کلب(رجسٹرڈ) کے تین رکنی عبوری کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین محمد حنیف مینگل منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران سینئر صحافی محمد حنیف بلوچ اور سینئر صحافی ریاض حسین عمرانی نے شرکت کی۔اجلاس میں پریس کلب اوستہ محمد کے سالانہ انتخابات کے لیے تین رکنی الیکشن کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔

کمیٹی کے چیئرمین خرم اعجاز خواجہ اور ممبران گل محمد گل سنی تحریک کے صوبائی صدر میر شوکت علی لہڑی ہوں گے جبکہ سینئر صحافی ریاض عمرانی کے گھر میں ڈکیتی اور اور سٹی پولیس کی ناروا سلوک کے خلاف آج جمعرات کو احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پریس کلب اوستہ محمد کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد حنیف مینگل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ صحافی برادری مظلوم لاوارث ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز صحافی برادری کی تذلیل کی جارہی ہے سٹی پولیس کی ناروا سلوک کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا پریس کلب کے تمام اراکین پولیس انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائینگے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان دور دراز کے علاقوں کی صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے اقدامات کریں کیوں کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے صحافی برادری گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں اور خبروں کی اشاعت کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں