میر چنگیز خان جمالی پیپلز پارٹی بلوچستان کیصدر منتخب، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

پیر 7 جون 2021 20:04

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2021ء) میر چنگیز خان جمالی کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کاصدر مقرر ہونے کے بعد ضلع جعفرآباد سمیت بلو چستان بھر سے مبارک باد کا سلسلہ جاری جمالی خاندان میں، پیپلز پارٹی کا صوبائی صدر پہلے شخصیت ہیں جو مقرر ہوئے ، پیپلز پارٹی میں جمالی اقوام کی شمولیت متوقع ہے، تفصیلات کے مطابق میر چنگیز خان جمالی کو پاکستان پیپلز پارٹی کا صدر بننے کے بعدبلو چستان بھر سے مبارک باد کا سلسلہ ، سابق رکن صوبائی اسمبلی میر حیدر علی خان جمالی ، سابق مارکیٹ کمیٹی چیرمین میر حسن علی خان جمالی ، میر مرتضیٰ خان جمالی ، صحا فی علی مردان جمالی، ڈاکٹر سلطان احمد لاشاری،نیاز احمد عمرانی، اور دیگروں نے انہوں ٹیلی فون کے ذریئے اور سوشل میدیا پر موبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان میں مزید فعال ہوگا اور لوگ شمولیت کریں گے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں