اوستہ محمد،دو افراد سیاہ کاری کے الزام میں قتل

پیر 7 جون 2021 23:32

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2021ء) کیٹل فارم تھانہ کے حدود میںایک شخص نے اپنی بھتیجی کو اپنے مبینہ اشنا سمیت قتل کردیا اور فرار ہوگیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز کیٹل فارم تھانہ کے حدود گوٹھ میر فائق علی خان جمالی میں الہی ٰ بخش کھوسہ نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے اپنی بھتیجی مسماة (ص)اور اس کے مبینہ آشنا سانول موندرانی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او طالب حسین مگسی موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں